ہماری ٹیم
مذہب یا عقیدے کی آزادی کے تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں
ایف او آر بی لرننگ پلیٹ فارم ہر اس شخص کی تعلیمی و تربیتی ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے جو ایک ایسی دنیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے جس میں سب کے لئے مذہب یا عقیدے کی آزادی کا احترام ، تحفظ اور فروغ ممکن ہو۔
کیا؟
مذہب یا عقیدے کی آزادی کا تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم افراد، برادریوں، تنظیموں اور فیصلہ سازوں سب کے لئے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے بارے میں عملی مہارتیں فراہم کرنے، غور و فکر کرنے اور ان آزادیوں کو فروغ دینے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ یہ سب ہم مفت کورسز، تعلیمی وسائل، تربیتی مواد اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرکے کرتے ہیں. اس پلیٹ فارم پر ذاتی مطالعے اور عملے کی تربیت سے لیکر اساتذہ اور سہولت کاروں، نوجوانوں اور بالغوں کے گروپ کے ساتھ استعمال کرنے کے لئے تعلیمی وسائل اور تربیتی مواد دستیاب ہے۔
ہم اعلیٰ معیار اور رسائی کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں. اسی لئے ہم دنیا بھر کی بہت سی زبانوں میں تعلیمی و تربیتی مواد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمارے بنیادی مواد کو ماہرین اور مستند حوالہ جات کے علاوہ مختلف مذہبی اور عقیدے کے پس منظر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ مکالمے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔
کیوں؟
مذہب یا عقیدے کی آزادی کی خلاف ورزیاں افراد، برادریوں اور معاشروں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہیں۔ اسی لئے ہمارے تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم کا مقصد نچلی سطح سے بالائی سطح تک سب طبقات کے لئے مذہب یا عقیدے کی آزادی کی سماجی ، سیاسی اور قانونی ثقافت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ امن، استحکام اور ترقی کا دارومدار انسانی حقوق پر ہے، کم از کم یہ تو ممکن ہے کہ ہم گہرے اختلافات کے باوجود مل جل کر رہنے کی صلاحیت پیدا کریں اور سب کے یکساں حقوق کو قبول کریں۔
کس کے لئے؟
ہمارے تعلیمی و تربیتی پلیٹ فارم کے وسائل مختلف پس منظر اور شرکأ کے لئے مفید ہیں۔
- پارلیمان کے اراکین، سفارت کار اور ترقیاتی پیشہ ور افراد
- عوامی پالیسی ساز یا حکمتِ عملی کے نفاذ کے ذمہ دار عہدیدار، بشمول انصاف کے نظام کے عہدیدار جیسے پولیس، وکلاء اور جج
- مذہبی اور مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے ارکان اور ان کے مقرر کردہ یا عام رہنما
- علمائے دین کے تربیتی ادارے جیسے دینی مدارس
- انسانی حقوق، جمہوریت، قانون یا مذہبی علوم کی تعلیم حاصل کرنے والے / طلباء کو تعلیم دینے والے تعلیمی و تربیتی ادارے
- این جی اوز کا عملہ اور کاروباری رہنما جو ایسے ماحول میں کام کر رہے ہیں جہاں سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں
- انسانی حقوق اور مذہب یا عقیدے کی آزادی کی تنظیموں کا عملہ
- میڈیا
کس کے ذریعے؟
مذہب یا عقیدے کی آزادی کا پلیٹ فارم نارڈک ایکومینیکل نیٹ ورک آن فریڈم آف ریلیجن آر بلیف (این او آر ایف او آر بی) کا ایک اقدام ہے جو سیکولر اور مذہبی تنظیموں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے اشتراک سے کام کرتا ہے۔ یہ نیٹ ورک اور اس کے شراکت دار سب کے لئے مذہب یا عقیدے کی آزادی اور انسانی حق کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں ، جو کہ انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیے اور شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کے آرٹیکل 18 میں فراہم کئے گئے ہیں۔
نورفورب کے بارے میں مزید جانیے! ہم کس کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں ، ہمیں کون ہمیں مشاورت اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔