مقامی تبدیلی ساز کورس
یہ کس قسم کا کورس ہے
یہ سماج میں بنیادی سطح پر بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے مکمل نصاب ہے۔ یہ ایک پہلے سے تیارشدہ کورس ہے جسے آپ بھی ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
یہ کورس کس کے لئے تیار کیا ہے؟
نچلی / بنیادی سطح: عوام الناس کے ساتھ کام کرنے والے بین المذاہب گروہ، مذہبی برادریاں، نوجوانوں، خواتین اور اسکول گروپ۔ کورس کا انعقاد کرنے کے لئے موضوع پر سابقہ علم یا مہارت کی ضرورت نہیں . کسی ماہر کے بغیر ، کسی بھی گروپ کے ساتھ تربیت کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔
وقت: نو 2 گھنٹے کی روبرو ورکشاپس
پورے 18 گھنٹے کا نصاب استعمال کریں یا موجودہ سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لئے اپنے پسندیدہ موضوعات اور مشقوں کا انتخاب کریں۔
کورس کا تعارف
مقامی تبدیلی ساز کورس نو شرکأ کی موجودگی میں کی جانے والی ورکشاپس کا ایک سلسلہ ہے، جس کی مدد سے بالغوں اور نوجوانوں کے گروپ اپنی برادریوں میں مذہب یا عقیدے کی آزادی (ایف او آر بی) کے موضوع پر عملی مہارتیں اور معلومات سیکھنے کے علاوہ اپنے سماج میں ان آزادیوں کے فروغ کے لئے استعمال میں لاسکتے ہیں۔
کورس کے مواد کا ایک مکمل نصاب دستیاب ہے اور اسے کوئی بھی شخص یا تنظیم مفت ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے استعمال میں لاسکتی ہے۔
کورس کی اہمیت
بہت سے لوگ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں اور اپنی برادریوں میں بڑھتے ہوئے بین المذاہب تناؤ کو دیکھ کر فکرمند ہیں مگر یہ نہیں جانتے کہ حالات میں بہتری کس طرح لائی جاسکتی ہے۔
مقامی تبدیلی ساز کورس مقامی برداریوں کو مذہب یا عقیدے کی آزادی کی اہمیت سے روشناس کراتا ہے اور انہیں ایسی عملی تدابیر سکھاتا ہے جنہیں بروئے کار لاکر وہ حالات میں بہتری لاسکتے ہیں۔
یہ کورس عام لوگوں کے لئے تشکیل دیا گیا ہے، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو انسانی حقوق کو غیر متعلقہ اور بعض اوقات بیرونی طاقتوں کی جانب سے مسلط کردہ قرار دیتے ہیں۔ اس کورس میں نہ صرف بین المذاہب مکالمے، قیامِ امن اور حقوق پر مبنی نکتہ ہائے نظر کو یکجا کیا گیا ہے بلکہ شرکأ کی ضروریات کو مدِ نظر رکھنے والے طریقہ کار کو بھی بروئے کار لایا گیا ہے۔ اسی لئے اس کورس میں آپ کو کہانی ، بصری مواد (ویڈیوز) اور شرکأ کے تجربات کی طرف توجہ مبذول کرانے والی دوطرفہ مشقیں بھی ملیں گی۔
کورس کے مواد کو کسی بھی پسِ منظر کے مطابق باآسانی ڈھالا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر نائجیریا، تنزانیہ، اردن، بھارت اور سویڈن کے سہولت کار مختلف بین المذاہب گروپس کے ساتھ یہ کورس کامیابی سے استعمال کرچکے ہیں۔
بعض ممالک میں انسانی حقوق کے بارے میں براہِ راست بات کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، اگرچہ اس کورس میں حقوق کے علاوہ دیگر ٹولز اور مشقیں بھی شامل ہیں جن کی مدد سے آپ مذہب یا عقیدے کی آزادی پر بات کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ان ٹولز میں کہانی بانسری اور ڈھول کے گیت بھی شامل ہے۔
کورس کے مکمل مواد تک رسائی حاصل کرنے کے لئے یہاں کلک کریں!
کورس کا مکمل موادیہ کورس کن زبانوں میں دستیاب ہے؟
تمام زبانوں کے ورژنکورس کے مقاصد
- کمیونٹیز میں اور ان کے درمیان تنوع کی شناخت اور اسے سراہنے میں ہماری مدد کرنا۔
- ہمیں اپنے انسانی حقوق سمجھنے اور انہیں سراہنے میں مدد دینا جن میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کا حق بھی شامل ہے۔
- ہماری کمیونٹیز میں مذہب یا عقیدے کی آزادی کے مسائل کی شناخت میں مدد دینا۔
- اور مل جل کر ان مسائل کے حل کے طریقے تلاش کرنے میں مدد دینا۔
یہ کورس کس کے لئے تیار کیا گیا ہے؟
مقامی تبدیلی ساز کورس بنیادی سطح کے لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے – یعنی وہ لوگ جو اپنی برادری اور معاشرے میں مذہب کی آزادی یا عقیدے جیسے مسائل پر فکرمند ہیں اور حالات میں تبدیلی لانے کے طریقے تلاش کررہے ہیں۔ اس کورس میں شامل ہونے کے لئے شرکاء سے انسانی حقوق کے موضوع پر سابقہ علم، تجربے اور یہاں تک کہ حقوق سے متفق ہونا بھی درکار نہیں ہے۔ اس کے لئے جو کچھ درکار ہے اس میں ایک کھلا ذہن، پرامن بقائے باہمی اور مساوات کے اصولوں پر معاشروں کی تعمیر کی خواہش اور اس سلسلے میں مدد کرنے کے علاوہ سیکھنے کے دوطرفہ عمل کے دوران غور و فکر کے فعال عمل میں مشغول ہونے کی صلاحیت ہے۔ یہ کورس کم پڑھے لکھے شرکاء کے لئے قابلِ استعمال ہونے کے ساتھ یونیورسٹی کی سطح کے تعلیم یافتہ گروپوں اور مقامی مذہبی قیادت کے ساتھ استعمال کے لئے بھی یکساں مفید اور نتیجہ خیز ہے۔
کورس 14-12 افراد کے گروپوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے لیکن بڑے یا چھوٹے گروپس کے لئے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
کورس کا سہولت کار کون ہوسکتا ہے؟
مقامی تبدیلی ساز کورس انٹرایکٹو یعنی دوطرفہ اور باہمی عمل کا تقاضا کرتا ہے – اس میں گروپ ورک ، کھیل ، کہانیاں ، مباحثے اور رول پلے کے علاوہ پریزنٹیشنز بھی شامل ہیں۔ بالغوں اور نوجوانوں کے ساتھ سیکھنے کے باہمی عمل کی قیادت کرنے کا کچھ تجربہ رکھنے والا کوئی بھی شخص اس کورس کا سہولت کار ہوسکتا ہے۔ سہولت کار کو جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ پس منظر کی حساسیت ہے– یعنی یہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت کہ کچھ معاملات بہت حساس یا خطرناک ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ ، حساس موضوع پر بات کرنے کے دوران تناؤ پیدا ہونے کی صورت میں گروپ کی حرکیات کو قابو رکھنے کے صلاحیت بھی ضروری ہے۔
کورس کو آسان بنانے کے لئے آپ کو انسانی حقوق یا مذہب یا عقیدے کی آزادی کے بارے میں تجربہ کار یا عالم ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سہولت کار کی گائیڈ اور اس کے ساتھ فراہم کردہ وسائل ہر سیشن کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ سہولت کاری کے بارے میں مفید مشورے بھی فراہم کرتے ہیں۔ کورس میں شامل معاون مواد میں آپ کو درکار تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں ، جن میں مسائل کے بارے میں پریزنٹیشنز کے لئے تحریری متن اور پاورپوائنٹس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سہولت کار کا کردار ایک ماہر کا نہیں بلکہ سیکھنے کے دو طرفہ اور باہمی عمل کے ذریعے شرکاء کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔
کورس کا مواد
کورس کے مواد میں ہر سیشن کے لئے ایک سہولت کار گائیڈ اور مددگار مواد بھی شامل ہے جیسے پاورپوائنٹس ، ہینڈ آؤٹ ، گیم کارڈز ، پوسٹرز اور پریزنٹیشن اسکرپٹس وغیرہ