ایک قدم آگے

’ایک قدم آگے‘ ایک سادہ رول پلے ہے   جس کی مدد سے شرکأ اپنی شناخت کے مختلف پہلوؤں، مثلاً صنف، طبقے، نسل اور مذہبی پہچان کے بارے میں سوچ کر یہ  جان سکتے ہیں کہ ان میں کون سے پہلو ان کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اور کون سے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

شرکأ میں سے ہر ایک کو ایک کردار دیا جاتا ہے۔ وہ کمرے کی ایک طرف جمع ہوجاتے ہیں اور ہر بار سہولت کار کے بیان کر متفق ہونے پر دوسری جانب بڑھتے ہیں۔ ہر بیان کے بعد آسانیوں اور مشکلات میں مبتلا لوگوں کے درمیان فاصلہ بڑھنے لگتا ہے۔

یہاں سے آپ کرداروں کے کارڈز اور دنیا کے مختلف حصوں کے لئے تیار کردہ بیانات حاصل کرسکتے ہیں۔آپ ان وسائل میں اپنے مخصوص حالات اور پس منظر کے مطابق تبدیلی لاسکتے ہیں۔

ایک قدم آگے ایک بہترین مشق تھی! یہ واقعی ظاہر کرتی ہے کہ لوگ کس طرح پیچھے رہ جاتے ہیں اور کس طرح لوگوں کو ان کی شناخت پر شرمندہ کرنا ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہمیں اس کے بعد کافی دیر تک اس پر بات کرنا پڑی

Hammam Haddad

Facilitator, Jordan

اپنی کمیونٹی میں مذہب اور عقیدے کی آزادی کے بارے میں آگاہی پیدا کریں

مقامی تبدیلی ساز کورس کے بارے میں جانیں

مزید معلومات